قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے وفد کا نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ

244

اسلام آباد (اے پی پی) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے وفد نے سینیٹر مشاہد حسین سید کی قیادت میں نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا۔ نیول چیف نے بحر ہند میں بدلتی سیکورٹی صورتحال اور میری ٹائم سیکورٹی چیلنجز کے حوالے سے وفد کے اراکین کو آگاہ کیا، وفد کے اراکین کو پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں، مستقبل کے منصوبوں اور بحری امور کے حوالے سے پاک بحریہ کے کردار پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق سیکرٹری ڈیفنس لیفٹیننٹ جنرل(ر) میاں محمد ہلال حسین بھی اس موقع پر موجود تھے۔ قائمہ کمیٹی نے پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں اور قومی ترقی کے منصوبوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔