شہباز شریف کی صاحبزادی‘ داماد کی درخواست بریت پر دلائل طلب

189

لاہور (نمائندہ جسارت) لاہور کی احتساب عدالت نے صاف پانی ریفرنس کیس میں مسلم لیگ (ن) کے صدر و سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی صاحبزادی رابعہ عمران اور داماد عمران علی یوسف سمیت20 ملزمان کی بریت کی دائر درخواستوں پر16اکتوبر کو فریقین کے وکلا کو تفصیلی بحث کے لیے طلب کر لیا۔ ملزمان کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ملزمان پر کرپشن کا نہیں بلکہ اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام ہے‘ اس لیے صاف پانی کیس میں ملوث ملزمان کا کیس احتساب عدالت کے دائر اختیار سے باہر ہے۔