سانگھڑ ، پی پی17اکتوبر کوسانحہ کارساز کے حوالے سے جلسہ کریگی

213

سانگھڑ(نمائندہ جسارت )سانگھڑ پیپلزپارٹی کی ضلعی قیادت کا اجلاس ۔پیپلز پارٹی 17اکتوبر کو سانحہ کارساز میں شہید ہونے والے پیپلز پارٹی کے کارکنوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے کراچی میں بڑا جلسہ کرے گی جس میں بلاول زرداری خطاب کریں گے، ضلع سانگھڑ سے ہزاروں کارکنان اس جلسے میں شرکت کریں گے۔ضلعی صدر علی حسن ہنگوروجو۔بلاول زرداری کے کراچی جلسے کو کامیاب بنانے کے لیے ڈسٹرکٹ کونسل حال سانگھڑ میں ضلعی صدر علی حسن ہنگورجو کی صدارت میں اجلاس ہوا جس میں پیپلز پارٹی کی تمام تنظیموں کے عہدیداروں نے شرکت کی جن میں علائولدین جونیجو ،شکیل مری،امان اللہ مری، ممتاز شاہ سمیت بڑی تعداد میں جیالوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ضلعی صدر علی حسن ہنگورجو کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی عوامی پارٹی ہے اس کو ختم کرنا کسی کے بس کی بات نہیں ہے پیپلز پارٹی ہمیشہ اپنے ورکروں کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا اسی لیے ضلع سانگھڑ سمیت پورے پاکستان سے لاکھ جیالے سانحہ کارساز کے جانثاروں کو خراج تحسین پیش کرے گا۔ ان کا کہنا تھاارباب غلام رحیم یا غوث علی شاہ کی کوئی حیثیت نہیں ہے وہ چلے ہوئے کارتوس ہیں جلد سندھ میں بھی بلدیاتی الیکشن ہوں گے اگلے جنرل الیکشن میں پیپلز پارٹی ہی کامیاب ہوگی۔