آئی بی اے سکھر ایک مکمل کرپٹ ادارہ ہے،رفیق مگسی

134

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) پبلک اسکول حیدرآباد کے اساتذہ کے پریس کلب حیدرآباد پر احتجاجی مظاہرے کی حمایت میں مسلم لیگ فنکشنل ضلع حیدرآباد کے جنرل سیکرٹری رفیق مگسی نے پارٹی کارکنوںکے ساتھ شرکت کی ۔رفیق مگسی نے کہاکہ IBA سکھر ایک کرپٹ ادارہ ہے سندھ حکومت IBA کے ذریعے کرپشن کررہی ہیں۔جس طرح IBA نے JST اور PST کے ٹیسٹ لیے جوکہ سوالات درست نہیں تھے اور پورے سندھ کے پڑھے لکھے نوجوانان کو پورے ملک میں جاہل ان پڑھ ثابت کیا۔ کیا وہی IBA پبلک اسکول کو آگے لے کے چلے گا ناممکن ہے۔پبلک اسکول ان اسکولوں میں شمار ہوتا تھا جس نے وزیراعلٰی،وائس چانسلر ،جج،سیکرٹری لیول کے بڑے بڑے افسران اس پبلک اسکول سے تعلیم حاصل کرکے بڑے عہدوں پر فائض ہیں اور رہیں۔لیکن افسوس سے اس اسکول کے اساتذہ انصاف کے لیے دربدر ہے اور پریس کلب کا سہارا لیکر انصاف کے حصول کے لیے منتظر ہے۔ اساتذہ کئی مہینوں سے تنخواہوں سے بھی محروم ہے۔مسلم لیگ فنکشنل ضلع حیدرآباد کا مطالبہ ہے کہ IBA سکھر سے معاہدہ ختم کیاجائے۔احتجاج میں شریک کارکنان الٰہی بخش کورائی،فدا حسین چانڈیو،فرید چاچڑ،نصیر عباسی،سلیم چاچڑ،ریحان ملاح اور وحید چاچڑ ودیگر کارکنوں نے شرکت کی۔