کوئٹہ : بلوچستان کے ضلع سبی اور گردنواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے،جس کے بعد لوگ گھروں سے باہر آگئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق سبی اور گردنواح میں زلزلے کی شدت 3.2ریکارڈ کی گئی،زلزلے کا مرکز سبی سے 82کلو میٹر شمال مشرق میں تھا۔
زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے اور زور زور سے استغفار کاورد کرنا شروع کردیا، بعض مساجد سے اذانیں بھی دی گئیں۔
خیال رہے کہ کچھ دن قبل بلوچستان میں ماشکیل اور آواران میں زلزلے کے نتیجے میں سینکڑوں گھر تباہ ہوگئے تھے، زلزلے میں 27افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔