نئی دہلی(جسارت نیوز)انگلینڈ کی جانب سے جونیئر ہاکی ورلڈکپ کے لیے اپنی ٹیم بھارت نہ بھجوانے کے اعلان کے بعد بھارت نے بھی اپنی ٹیم انگلینڈ نہ بھجوانے کا اعلان کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارت کی مینز اور ویمنز ہاکی ٹیمیں انگلینڈ میں ہونے والے کامن ویلتھ گیمز سے دستبردار ہوگئی ہیں۔ بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ انگلینڈ میں کورونا کی صورتِ حال خراب ہے ، رسک نہیں لے سکتے ۔ بھارت نے کھلاڑیوں کے قرنطینہ کی شرط کو بھی امتیازی سلوک قرار دے دیا اور کہا کہ کامن ویلتھ گیمز اور ایشین گیمز میں صرف 34 دن کا فرق ہے، ہمارے لیے کامن ویلتھ گیمز کے مقابلے میں ایشین گیمز زیادہ اہم ہیں۔