سکھر،پیپلزپارٹی ایمپلائز یونین میونسپل کمیٹی روہڑی کا احتجاج

164

سکھر (نمائندہ جسارت)پیپلز ایمپلائز یونین میونسپل کمیٹی روہڑی کا مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ نعرے بازی گزشتہ دو سالوں سے او زیڈ ٹی شیئر کم ہونے کے سبب ملازمین کو بڑھی ہوئی تنخواہیں نہیں مل رہیں اور نہ ہی ریٹائرڈ ملازمین کو ادائیگیاں کی جارہی ہیں اور نہ وقت پر ماہانہ تنخواہ چلائی جاتی ہے مطالبات پورے نہ ہوئے تو احتجاج کا دائرہ وسیع کردیا جائے گا۔ میونسپل کمیٹی روہڑی کے ملازمین نے پیپلز ایمپلائز یونین کے جانب سے صدر ممتاز جسکانی، جنرل سیکرٹری محمد اسلم کٹپر،عبدالمتین عباسی،کاشف شیخ اورسید نصرت شاہ کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے ہا تھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر مطالبات درج تھے۔ ملازمین سے زیادتی نامنظور کے نعرے لگا رہے تھے۔ صدر ممتاز شیخ اور جنرل سیکرٹری محمد اسلم کٹپر نے کہا کہ گزشتہ دو سالوں سے او زیڈ ٹی شیئر نہیں بڑھایا جارہا ہے جس کی وجہ سے گزشتہ دو سالوں سے ملازمین کو بڑھی ہوئی تنخواہیں نہیں دی جارہی نہ ہی ریفرنس اور جون میں بڑھنے والے انکریمنٹ نہیں دیا جارہا ا ور ماہانہ تنخواہ بھی ہمیشہ لیٹ بینک میں جمع کروائی جاتی ہے جس سے ملازمین کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ افسران کے آپس کے اختلافات کی وجہ سے ملازمین مسائل سے دوچار ہیں شکایات کے باجود افسران ملازمین کے دیرینہ مسائل حل کرنے سے گریزاں ہیں۔ رہنمائوں نے صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ،کمشنر ڈپٹی کمشنر سکھر اسسٹنٹ کمشنر روہڑی سے مطالبہ کیا کہ روہڑی میونسپل کمیٹی کے ملازمین کو ریفرنس، بڑھی ہوئی اضافی تنخوائیں اور ماہانہ تنخواہ وقت پر دی جائیں ورنہ احتجاج کا دائرہ وسیع کردیا جائے گا۔