شام میں ایرانی جنرل کو اسرائیل نے اغوا کیا تھا‘ اخبار یروشلم پوسٹ

153

مقبوضہ بیت المقدس (انٹرنیشنل ڈیسک) اسرائیل نے ایران کے ایک جنرل کو گزشتہ ماہ اغوا کیا تھا۔ ایرانی جنرل کو اغوا کیے جانے کا بنیادی مقصد اسرائیلی ائر فورس کے گمشدہ اہل کار کے متعلق معلومات حاصل کرنا تھا۔ یہ دعویٰ اسرائیل کے مؤقر اخبار یروشلم پوسٹ نے کیا ہے۔ اخبار نے عربی اخبار رائے الیوم کے حوالے سے بتایا ہے کہ ایران کے جنرل کو گزشتہ ماہ اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد نے شام سے اغوا کیا تھا۔