نوابشاہ،ایک ماہ میں پولیس کے 12 انکائونٹر ،38 گرفتار،اسلحہ برآمد،رپورٹ

169

نواب شاہ(سٹی رپورٹر)ڈی آئی جی شہید بینظیر آباد عرفان علی بلوچ کی ہدایات کہ مطابق گزشتہ ماہ ستمبر 2021ء کی شہید بینظیر آباد رینج پولیس کی کارکردگی رپورٹ جاری کی گئی ہے جاری کی رپورٹ کہ مطابق 12 پولیس ان کائونٹرز میں ، مجموعی طور پر 38 گرفتاریاں ہوئی جن میں سے تین ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کیے گئے جبکہ گرفتار افراد سے ، اسلحہ اور لوٹ مار کی رقم برآمد ہوئی اور 5 موٹر سائیکل برآمد ہوئی۔19 اشتہاری مجرم اور 214 مفرور ملزمان گرفتار کیے گئے ۔جبکہ 12 فعال مجرم گرفتار ہوئے 828 ملزمان مختلف مقدمات میں گرفتار کیے گئے منشیات کے 228 مقدمات درج ، جس میں 256 افراد گرفتار کیے گئے، 33 گرام ہیروئن ، 25 گرام آئس ، 387 کلو گرام اور 140 گرام چرس ، 7396 لیٹر شراب برآمد کیا گیا. سی ایم 6287 کلو گرام اور 20 گرام گٹکا/ را مٹیرل برآمد ہوئے جبکہ 54 ناجائز اسلحہ برآمد کیا گیا ، 54 مقدمات درج ہوئے، 11 شاٹ گنز ، 2 رائفلیں ، 38 پستول ، 3 ریوالورز ، 156 گولہ بارود برآمد ۔قلندر بخش رند کے بلائنڈ کیس کا سراغ لگا کر ملزم محمد علی بروہی کو گرفتار کرکہ ایف آئی آر نمبر 178/2021 u/s کا مقدمہ پی ایس “بی” سیکشن نواب شاہ کی 302،201 پی پی سی کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔حکیمہ کے قتل کیس پی ایس نو آباد سانگھڑ میں محترمہ حکیمہ قتل کیس نمبر 27/2021 u/s 302 ، 311،149 PPC کے تحت درج شدہ مقدمے میں 3 گرفتاریاں عمل میں لائی گئی، جبکہ ضلع سانگھڑ کے پی ایس چوٹیاریوں تھانہ کی حدود میں قتل ہونے والی گڈی بھیل کہ مقدمہ نمبر 40/2021 U/s 302,201,34PPC کے تحت درج شدہ کیس میں 4 افراد کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔بدنام زمانہ ڈاکو نظر عرف نزو خاصخیلی کو پی ایس بیرانی ضلعہ سانگھڑ کے ایف آئی آر نمبر 29/2021 u/s 397 ، 34 PPC کہ تحت درج مقدمے میں بدنام زمانہ ڈاکو نذر عرف نزو کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا جبکہ پی ایس نوشہرو فیروز پولیس نے اعجاز علی مری قتل کہ مقدمہ کی ایف آئی آر نمبر 191/2021 u/s 302،337 H (II)، 364 PPC کہ تحت درج مقدمے میں شامل 6 افراد کو گرفتار کیا گیا،ضلع نوشہرو فیروز کی پھل پولیس کی جانب سے شہزادو جانوری قتل کیس میں 2 ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔