سانگھڑ، کھڈرو میں پینے کے صاف پانی کا بحران، عوام بوند بوند کو ترس گئے

197

سانگھڑ (نمائندہ جسارت) کھڈرو میں پینے کے صاف پانی کا بحران، عوام بوند بوند کو ترس گئے، پانی کے مسئلہ کو فوری اور ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔جماعت اسلامی کھڈرو۔ جماعت اسلامی کھڈرو کے رہنما اسحاق ملک ، اے اے سومرو سردار فہیم احمد عباسی عمر ملک و دیگر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پبلک ہیلتھ سانگھڑ کی نااہل انتظامیہ کی وجہ سے کھڈرو میں بھی پانی کی عدم فراہمی کا مسئلہ دائمی مسئلہ بنتا جارہا ہے ، کبھی موٹر جل جاتی ہیں ہیں تو کبھی ٹرانسفارمر، ٹائون انتظامیہ پبلک ہیلتھ کو ذمے دار ٹھہراتی ہے تو پبلک ہیلتھ کے ذمے داران عوام کی رسائی سے بہت دور ہیں جو بھی ہے مگر پانی عوام کی بنیادی ضرورت ہے ، پینے کے لیے وضو کرنے کھانے پکانے سمیت کوئی ضرورت پانی کے بغیر پوری نہیں ہوتی۔ انہوں نے وزیرِ بلدیات ڈی سی سانگھڑ سمیت تمام متعلقہ ذمے داران سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کھڈرو میں پانی کے مسئلہ کو فوری طور پر حل کرایا جائے۔