مقبوضہ بیت المقدس (انٹرنیشنل ڈیسک) اسرائیل نے ایران پر الزام عائد کیا ہے کہ اس نے قبرص میں مقیم اسرائیلیوں کے خلاف حملے کی کوشش کی تھی۔ قبرصی پولیس نے اس حملے کی سازش میں ملوث ایک مسلح شخص کی گرفتاری کی اطلاع دی ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم نفتالی بینت کے ترجمان متن سیدی نے پیر کے روز ایک بیان میں کہا کہ یہ ایران کی جانب سے قبرص میں رہنے والے اسرائیلی تاجروں کے خلاف دہشت گردی کا واقعہ تھا۔ اس سے قبل قبرصی پولیس کے سربراہ اسٹیلیوس پاپاتھیوڈورو نے صحافیوں کو بتایا کہ گرفتار شخص کے قبضے سے پستول اورکارتوس ملے ہیں۔ پاپاتھیوڈورو نے مزید کہا کہ یہ ایک حساس معاملہ ہے۔