سکھر(آن لائن)پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید احمد شاہ نے مریم اورنگزیب سے ملاقات پر پارٹی کی جانب سے شوکاز نوٹس جاری کرنے کی تردید کرتے ہوئے کہاہے کہ مجھے کیوں شوکاز نوٹس ملے گا ، نیر بخاری بھی شوکاز نوٹس کے حوالے سے پہلے ہی تردید کرچکے ہیں۔ سکھر سول اسپتال میں آنکھوں کا معائنہ کرانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ
کا کہنا تھا کہ اس حکومت کے بارے میں تو ہم پہلے ہی کہتے تھے کہ یہ کچھ نہیں کرسکتی مگر عوام ہماری باتوں پریقین نہیں کرتے تھے لیکن اب عوام کو احساس ہوچلا کہ وہ کس حکومت کے چنگل میں پھنس گئے ہیں یہ حکومت احساس پروگرام تو چلا رہی ہے مگر اسے عوام کی پریشانیوں کا احساس تک نہیں ہے۔ عوام اس وقت برے حالات سے گزر رہے ہیں روزانہ کی بنیاد پر مہنگائی بڑھ رہی ہے۔ اکانومی کے حالات بہت برے ہیں اور دسمبر تک ڈالر ایک سو اسی روپے اور جون 2022ء تک دو سوروپے کا ہوجائیگا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری ڈپلومیسی صفر ہے ہمارے وفود کسی ملک کے دورے پر ہی نہیں جارہے۔
خورشید شاہ