اسلام آباد ائرپورٹ پرنجی طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا

331

اسلام آباد( نمائندہ جسارت) اسلام آباد ائرپورٹ پر نجی ائرلائن کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا، جہاز کو بحفاظت اتار لیا گیا۔رپورٹ کے مطابق نجی طیارے سے لینڈنگ سے قبل پرندہ ٹکرا گیا،طیارے کی پرواز ای آر 500 کراچی سے اسلام آباد آ رہی تھی
پرندہ ٹکرانے سے جہاز میں فنی خرابی ہوئی تاہم جہاز کو بحفاظت اتار لیا گیا۔تکنیکی خرابی کے باعث جہاز کی کراچی روانگی تاخیر کا شکار ہوگئی۔