ایسٹیوٹا کا صوبے بھر میں عجلت میں داخلوں کا اعلان کالج کے سربراہان بھی لاعلم

380

کراچی(رپورٹ:حماد حسین)سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشنل ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کے تحت سندھ بھر کے 100سے زائدفنی تعلیمی اداروں میں ڈپلومہ آف ایسوسی ایٹ انجینئر اور ڈپلومہ ان کامرس میں عجلت میں آج سے داخلوں کا آغاز کر دیاگیا‘جبکہ میٹرک کے طلبہ ابھی نتائج کے منتظر ہیں‘ سرکاری کالجوں کے سربراہان بھی داخلوں کے اعلان سے لاعلم۔ذرائع کے مطابق سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشنل ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کے تحت سندھ بھر کے 100سے زائدفنی تعلیمی اداروں میں ڈپلومہ آف ایسوسی ایٹ انجینئراور ڈپلومہ ان کامرس میں داخلوں کااعلان کردیا گیا ہے جس کے مطابق داخلہ فارم کا اجراء اور جمع کرانے کی تاریخ 4 اکتوبر سے 25 اکتوبر تک ہے۔28اکتوبر کو میرٹ لسٹ جاری کی جائے گی۔جبکہ اسی روز کالج فیس بھی جمع ہوگی۔ 29 اکتوبر کو تعلیمی اداروں
میںباقاعدہ کلاسوں کاآغاز کردیا جائے گا۔ ذرائع کا کہناتھا کہ سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشنل ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کے تحت سندھ بھر کے 100سے زائدفنی تعلیمی اداروںمیں داخلوں کے حوالے سے تعلیمی ادروں کے سربراہان کی ایک اجلاس کیا جاتا تھا جس میں داخلوں فارم اور پراسپیکٹس کے حوالے سے ترامیم اور تجاویز دی جاتی تھی اور اس سربراہان کو فارم اور دیگر کاموں کے حوالے سے اعتماد میں لیا جاتا تھا تاہم اس بارایسٹیوٹا انتظامیہ ایسے کسی بھی اقدام سے دور رہی۔ ذرائع کامزید کہنا تھا کہ رات گئے تک ایسٹیوٹا کی آفیشل ویب سائٹ پر ڈپلومہ آف ایسوسی ایٹ انجینئر اور ڈپلومہ ان کامرس میں داخلوں کے آغاز کے حوالے سے کوئی بھی پوسٹ جاری نہیں کی گئی ۔