لاڑکانہ، ڈکیتی کے ملزم کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کرنے کی سزا

210

لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) ڈکیتی کی واردات کے دوران ملزم کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کرنے کی سزا، لاڑکانہ شہر کے تھانہ ولید کی حدود میروخان چوک کے علاقے معظم کالونی میں بااثر ملزمان نے دوبارہ اسی دوکان پر دھاوا بول کر بیٹھے شخص کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا بعد ازاں ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ واقعے کیخلاف جونیجو اور راہوجو برادری کی جانب سے میروخان چوک پر ٹائر نذرآتش کرکے دھرنا دیا گیا جہاں انہوں نے شدید نعرے بازی کی۔ اس موقع پر زخمی کے ورثا نے بتایا کہ دو ماہ قبل شاہد جتوئی نامی ملزم نے اسی دکان پر ڈکیتی کی واردات کی کوشش کی تھی جس دوران دکاندار نے شہری کی مدد سے ملزم کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا تھا، اب دو ماہ بعد ملزمان نے دوبارہ اسی دکان پر دھاوا بول کر نوجوان کو زخمی کر کے فرار ہوگئے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ملزمان کو گرفتار کرکے انصاف فراہم کیا جائے۔