اسلام آباد: مزید 54 افراد ڈینگی سے متاثر‘ تعداد 463 ہو گئی

211

اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر) اسلام آباد میں 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی سے مزید 54 افراد متاثر ہوگئے۔ ڈی ایچ او اسلام آباد کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں ڈینگی کے مریضوں کی مجموعی تعداد 463 ہو گئی ہے، جہاں دیہی علاقوں سے رپورٹ ہونے والے نئے کیسز کی تعداد38 ہے، جس کے بعد اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں ڈینگی کے مریضوں کی کل تعداد 300 ہو گئی ہے۔ شہری علاقوں میں 16 کیس رپورٹ ہونے کے بعد مجموعی تعداد 163 ہو گئی۔ واضح رہے کہ گزشتہ 2 ہفتوں کے دوران اسلام آباد میں مچھر سے پھیلنے والے وائرل انفیکشن سے
3 مریض ہلاک ہو چکے ہیں، جن میں سے 2 کا تعلق دیہی علاقوں اور ایک کا شہری علاقے سے تھا۔ طبی ذرائع کے مطابق رواں موسم میں ڈینگی کے مریضوں میں تیز اضافہ دیکھا جا رہا ہے، جن میں سے بیشتر راولپنڈی کے اسپتالوں میں قائم ڈینگی وارڈز میں زیر علاج ہیں۔