آصف زرداری کیخلاف نیب اپیلیں سماعت کیلیے مقرر

394

سابق صدر آصف زرداری کیخلاف ٹریکٹر اور اے آروائی گولڈ کیس میں نیب اپیلیں سماعت کےلیے مقرر کر دی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے پیر کو دونوں اپیلیں سماعت کیلئے مقرر کر دیں چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس عامر فاروق پر مشتمل بینچ سماعت کرے گا۔

نیب نے ریفرنسز میں آصف زرداری کی بریت کو چیلنج کر رکھا ہے۔

اے آر وائی گولڈ ریفرنس میں آصف  زرداری پر 10 ملین ڈالر رشوت کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

وکیل فاروق ایچ نائیک نے کہا تھا کہ نیب آصف زرداری کے خلاف کوئی گواہ اور ثبوت پیش نہیں کر سکا ۔ ریفرنس کے مرکزی ملزمان بھی بری ہو چکے ہیں ، ایسے میں شریک ملزم کے خلاف کارروائی جاری رکھنے کا کوئی جواز نہیں۔

 اے آر وائی کو قواعد کے خلاف سونے کی درآمد کا لائسنس دینے اور عوامی ٹریکٹر اسکیم کے لیے روسی ساختہ ٹریکٹروں کی خریداری میں کمیشن وصول کرنے کے الزامات پر نیب نے یہ ریفرنسز تیار کیے تھے۔