شیخ رشید نے جامع مسجد سیکرٹریٹ کا افتتاح کردیا

224

اسلام آباد(آن لائن)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے جامع مسجد سیکرٹریٹ کا افتتاح کردیا، جس میں 8ہزار سے، زائد نمازیوں کی گنجائش ہے۔ اس موقع میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھاکہ ہماری مساجد
آباد ہیں دشمن ہمیں نقصان نہیں پہنچا سکتا، ہماری مسلح افواج نے ملک کے لیے بڑی قربانیاں دی ہیں۔انہوں نے کہا کہ امریکی پارلیمنٹ میں پاکستان پر پابندیاں لگانے سے متعلق بل آرہا ہے دیکھتے ہیں کیا ہوگا، پاکستان نے ماضی میں بھی پابندیوں کا،سامنا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں پاکستان کے کردار کو پوری دنیا نے سراہا ہے۔