شہباز شریف پریس کانفرنس کیلیے جاتے ہوئے سیڑھیوں سے گر گئے

119

لاہور (نمائندہ جسارت) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور ن لیگ کے صدر شہباز شریفگزشتہ روز پریس کانفرنس کیلیے جاتے ہوئے اپنے گھر کی سیڑھیوں سے پھسل کر زخمی ہوگئے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پھسلنے کی وجہ سے وہ ایک مرتبہ پھر کمر کی شدید تکلیف سے دوچار ہوگئے ہیں۔ خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کے طبی معالجین نے میڈیکل رپورٹس کی روشنی میں انہیں 2 ہفتے مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے، جس پر انہوں نے تمام سیاسی سرگرمیاں معطل کردی ہیں۔ مسلم لیگ(ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ شہباز شریف کے طبی
معالج اور ڈاکٹرز نے انہیں مکمل آرام اور فزیوتھراپی کا کہا ہے۔