تاجر برادری کا پلیٹ فارم وزارت کامرس سے لائسنس یافتہ ہے،سلیم قریشی

11540

حیدرآباد (کامرس ڈیسک) حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے صدر سلیم الدین قریشی نے کہا ہے کہ اکیلا شخص کچھ نہیں کرسکتا جب تک اُس کے وزراء اُس کا ساتھ نہ دیں، اچھے بندوں سے ہی ایک اچھی ٹیم بنتی ہے۔ اِن خیالات کا اظہار اُنہوں نے عابد میاں دہلوی حاجی محفوظ شیرمال ہائوس کی جانب سے اپنے اور عہدیداران و ایگزیکٹیو کمیٹی کے اعزاز میں مقامی کلب میں الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اُنہوں نے کہا چند برس پہلے ہمارے سرپرست صاحبان اور سابق صدور و دیگر کی کاوشوں سے چیمبر کا قیام عمل میں آیا اور الحمدللہ ضلع حیدرآباد میں حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری واحد تاجر برادری کا پلیٹ فارم ہے جو وزارت کامرس سے لائیسنس یافتہ ہے۔