تہران (انٹرنیشنل ڈیسک) ایران نے پڑوسی ملک عراق کی جانب سے گیس کی برآمد ات میں توسیع کی تجویز پر غور شروع کردیا۔ ایرانی وزیر تیل کے معاون نے اپنے بیان میں کہا کہ بغداد حکومت سابقہ اور موجودہ معاہدوں کی پاسداری کرے۔ واضح رہے کہ اگرچہ عراق تیل سے مالا مال ملک ہے، تاہم توانائی کے شعبے میں وہ بڑی حد تک ایران پر انحصار کرتا ہے اور گیس اور بجلی کی ضروریات میں سے ایک تہائی حصہ ایران سے حاصل کیا جاتا ہے۔ ایران نے گزشتہ ماہ عراق کو بجلی کی برآمد معطل کر دینے کا اعلان کیا تھا۔