اسلام آباد: مشکوک ٹرانزکشن ریفرنس میں احتساب عدالت نے آصف زرداری پر فردِ جرم عائد کرنے کے لیے انہیں ذاتی حیثیت میں عدالت طلب کرلیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد کی احتساب عدالت میں سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف مشکوک ٹرانزکشن ریفرنس کی سماعت جج سید اسغر علی نے کی۔ سابق صدر کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دی گئی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے ان پر فردِ جرم کی کارروائی مؤخر کردی۔
آصف زرداری کی جانب سے استدعا کی گئی کہ ویڈیو لنک کے ذریعے فردِ جرم عائد کی جائے تاہم عدالت نے استدعا کو مسترد کرتے ہوئے انہیں 14 اکتوبر کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا ہے۔