کراچی (اسٹاف رپورٹر)عدالت عظمیٰ نے نسلہ ٹاور نظر ثانی کیس کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا، عدالت عظمیٰ کی جانب سے جاری کیے گئے تحریری حکم نامے میں کہاگیاہے کہ عمارت کا حصہ غیر قانونی زمین پر تعمیر کیا گیا، الاٹیز یا مالکان کو حقیقی مالکان کا درجہ نہیں دیا جاسکتا، عدالتی حکم میں الاٹیز کے مفادات کا تحفظ بھی کیا گیا ہے، متعدد سوالات پر بھی 780 گز سے زاید کی لیز دستاویزات پیش نہیں کی گئیں، اضافی لیز کا کوئی بھی قانونی جواز نہیں پیش کیا جاسکا، اوریجنل لیز میں کسی قسم کی کوئی ترمیم نہیں ہوئی، بار بار سندھی مسلم سوسائٹی کا جاری کردہ لیٹر دکھایا گیا، سندھی مسلم سوسائٹی کے پاس لیز جاری کرنے کا اختیار نہیں تھا، نسلہ ٹاور کے وکیل نے 2 فیصلوں کا حوالہ دیا، پیش کردہ 2 فیصلوں میں نئے گرائونڈز ہیں، نظر ثانی کیس میں ایڈیشنل گرائونڈ کا جائزہ نہیں لیا جاسکتا، نظر ثانی کی درخواستیں مسترد کی جاتی ہیں۔