کراچی (اسٹاف رپورٹر)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول زرداری کی جانب سے سابق ہائی کمشنر، صحافی واجد شمس الحسن کے انتقال پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔ اپنے بیان میںبلاول زرداری نے کہا ہے کہ واجد شمس الحسن کے انتقال پر مجھ سمیت پوری پارٹی دکھی ہے، مرحوم صرف پاکستان پیپلز پارٹی ہی نہیں، بلکہ پوری قوم کا اثاثہ تھے، جمہوریت، صحافت اور سفارتی محاذ پر مرحوم کی گراں قدر خدمات کوفراموش نہیں کیا جاسکتا۔