کو ئٹہ( نمائندہ جسارت) کوئٹہ میں کانگو وائرس میں مبتلا خاتون جاں بحق ہوگئی ، جبکہ کانگو کے شبے میں ایک مریض کو داخل کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق چند روز قبل فاطمہ جناح جنرل اینڈ چیسٹ اسپتال میں کوئٹہ کے علاقے خیزی چوک سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون کو داخل کیا گیا تھا جو دوران علاج آج اسپتال میں دم توڑ گئی۔اس کے علاوہ ژوب سے تعلق رکھنے والے عدنان نامی شخص کو کانگو وائرس کے شبے میں فاطمہ جناح اینڈ چیسٹ اسپتال میں داخل کیا گیا ہے ، جس کے خون کے نمونے لیکر لیبارٹری بھیج دیے گئے ہیں۔