دادو کا سب رجسٹرار آفس 4ماہ سے رجسٹرار سے محروم

138

دادو(نمائدھ جسارت) دادو کے سب رجسٹرار آفس میں چار ماہ سے سب رجسٹرار تعینات نہیں ہوسکا جائدادوں کے کھاتے تبدیل کرانے کے لیے شہری دفتر کے چکر کاٹنے پر مجبور دفتر میں کلرک اور ایجنٹ مافیہ کا راج رشوت کی بازار گرم کردی تفصیلات کے مطابق دادو کی سب رجسٹرار آفس میں4 ماہ سے سب رجسٹرار تعینات نہیں ہوسکا دفتر کلرک اور ایجنٹ مافیہ چلانے لگے رشوت کی بازار گرم کردیا ہے شہری پلاٹ‘ زمین اور مکانوں کی رجسٹری کرانے کے لیے سخت پریشانی کا شکار ہیں اوردفتر کے چکر کاٹنے پر مجبور ہوگئے شہریوں کی جانب سے جائدادوں کے کھاتوں کی تبدیلی کے لیے نکلوائے گئے فردوں کی معیاد ختم ہوگئی ہے کئی کھاتیداروں کی جانب سے ادا کی گئی فیس بھی ضائع ہوگئی چار ماہ سے مسلسل دفتر میں کلرکوں کا راج ہے شہری شدید پریشانی کا شکار ہیں شہریوں نے ڈپٹی کمشنر دادو اور دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ رجسٹرار آفس دادو میں سب رجسٹرار تعینات کرکے پریشانی سے نجات دلائی جائے۔