کراچی (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی واصلاحات اسد عمر نے کہا ہے کہ گزشتہ کئی دہائیوں سے کراچی سرکلر ریلوے (کے سی آر) منصوبے کیلیے کوششیں جاری تھیں اب یہ عملی شکل اختیار کر رہا ہے‘ گرین لائن سروس کا باضابطہ آغاز نومبر 2021ء میں ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے پیر کو کینٹ اسٹیشن میں کے سی آر کے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ کراچی میں 3 بڑ ے نالوں سے 11لاکھ ٹن کچرا نکالاگیا جبکہ اس کے ساتھ 54 کلومیٹر سڑکیں بھی بنائی جا رہی ہیں‘ کے فور منصوبے سے اکتوبر2023ء میں کراچی کو پانی ملنا شروع ہوجائے گا‘ فریٹ کوریڈور پر بھی جلد کام شروع ہوجائے گا۔