عدالت عظمیٰ ، خورشید شاہ کی دونوں بیگمات کو حاضری سے استثنا

212

اسلام آباد (آن لائن) عدالت عظمیٰ میں خورشیدہ شاہ کے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں شریک ملزمان کی ضمانت قبل از گرفتاریوں سے متعلق درخواستوں پر
سماعت ،عدالت عظمیٰ نے خورشید شاہ کی دونوں بیگمات کو حاضری سے استثنا دے دیا۔ معاملہ کی سماعت جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔دوران سماعت وکیل ملزمان نے موقف اپنایا کہ دونوں بزرگ خواتین سکھر سے ہر سماعت پر آتی ہیں،یہ لوگ شریک ملزمان ہیں انکا براہ راست کوئی کردار نہیں، خورشید شاہ کے علاوہ باقی تمام شریک ملزمان ہیں،بہتر ہے کہ تمام درخواستوں کو ایک ساتھ سنا جائے۔نیب وکیل نے اس موقع خورشید شاہ کی بیگمات کو استثنیٰ دینے کی مخالفت کرتے ہوئے موقف اپنایا کہ گزشتہ سماعت پر عدالت نے استثنیٰ کی درخواست کو مسترد کیا تھا۔ جسٹس عمر عطا بندیال نے اس موقع پر ریمارکس دیے کہ عدالت عظمیٰ نے خورشید شاہ کا کیس ہائیکورٹ کو بھجوایا تھا، اب ہائیکورٹ سے دوبارہ مسترد ہونے پر خورشید شاہ کا کیس سپریم کورٹ آگیا ہے۔ عدالت عظمیٰ نے اس موقع پر خورشید شاہ ریفرنس کے تمام ملزمان کی ضمانت سے متعلق مقدمات کو یکجا کرنے کا حکم دیتے ہوثیکیس کو جلد سماعت کے لیے دوبارہ مقرر کرنے کا حکم دے دیا ہے۔