تہران (انٹرنیشنل ڈیسک) ایرانی پارلیمان کی توانائی کمیٹی کے رکن نے کہا ہے کہ لبنان کو دیے گئے ایندھن کی قیمت وصول کی گئی ہے۔ ہادی بیکی نژاد نے کہا کہ لبنان کو بھیجا جانے والا ایرانی ایندھن مفت نہیں ہے۔ ایرانی عہدے دار کا کہناتھا کہ ہمسایہ ممالک، وینزویلا اور لبنان کے ساتھ تعاون جاری رکھنا چاہیے۔ یاد رہے کہ ایرانی ایندھن کے ٹینکر رواں ماہ لبنان میں داخل ہوئے تھے۔پہلی کھیپ میں 80 ٹینکروں کا قافلہ شامل تھا، جو 40 لاکھ لیٹر ایندھن لے کر لبنان داخل ہوئے۔