لاڑکانہ، وارہ کے قریب پولیس چوکی پر مسلح افراد کی فائرنگ

288

لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) وارہ کے قریب پولیس چوکی پر مسلح افراد کی فائرنگ، ایک پولیس اہلکار غلام نبی تنیو شہید، واقعے کے بعد ملزمان فرار، پولیس کی بھاری نفری طلب کرکے ناکابندی کردی، پولیس کے مطابق شہید پولیس اہلکار کی لاش تحصیل اسپتال وارہ منتقل کر دی گئی ہے شہید پولیس اہلکار لعلو رانک شہر کا رہائشی تھا پولیس اہلکار کے قتل کی وجہ کا تعین کیا جارہا ہے۔ ذرائع کے مطابق شہید اہلکار غلام نبی تنیو کے بیٹے پر کاروکاری کا الزام عائد تھا، شہید اہلکار نے بیٹے کی جان کو خطرے کے باعث کچھ عرصہ سے محفوظ رہنے کے لیے کراچی منتقل کر رکھا تھا،کاروکاری کے معاملے پر شہید اہلکار اور برادری کے درمیان تین دنوں تک جرگہ بھی رکھا ہوا تھا، جہاں فیصلہ ہونا تھا، پولیس اہلکار کو کاروکاری کی اسی دشمنی کی بنا پر قتل کیا گیا یا کوئی اور معاملہ ہے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔