کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے بزرگ سیاستدان نوابزادہ نصراللہ خان کو ان کی 18ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں جمہوریت کے لیے جدوجہد کی تاریخ نوابزادہ نصراللہ خان کے تذکرے کے بغیر ادھوری رہے گی، مرحوم پختہ سوچ رکھنے والے ہمہ گیر شخصیت کے مالک تھے، رواداری اور جمہوری اقدار و روایات کے امین تھے، بلاول زرداری نے کہا کہ جمہوریت کی جدوجہد میںبینظیر بھٹو اور مرحوم نوابزادہ نصراللہ خان سیاسی اتحادی رہے، نوابزادہ نصراللہ خان کی بلا مفاد و مصلحت جدوجہد تمام جمہوریت پسندوں کے لیے مشعل راہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی جدوجہد اس پاکستان کے لیے ہے، جہاں آئین و قانون کی پاسداری اور مساوات ہو، جو مرحوم نوابزادہ نصراللہ خان کا بھی خواب تھا۔