اسلام آباد(صباح نیوز)چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں عدالت عظمیٰ کا 3 رکنی بینچ (کل) منگل28 ستمبر کو رحیم یارخان مندر حملہ از خود نوٹس کیس کی سماعت کرے گا۔عدالت عظمیٰ نے اس کیس کے سلسلے میں آئی جی،چیف سیکرٹری اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو نوٹسز جاری کر دیے ہیں۔واضح رہے کہ عدالت عظمیٰ نے 5 اگست کو رحیم یار خان کے گائوں میں واقع مندر پر حملے کا نوٹس لیا تھا۔