مودی کیخلاف اسلام آباد میں احتجاجی مظاہرہ

266

اسلام آباد(اے پی پی):اقوم متحدہ کی جنرل اسمبلی سے بھارتی وزیر اعظم نریندرمودی کے خطاب کے خطاب آج اسلام آباد میں اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزادکشمیر شاخ کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ ہوا۔ جس کی قیادت کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزادکشمیر شاخ کے کنوینر محمد فاروق رحمانی نے کی ۔ حریت رہنمائوں نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بھارتی وزیراعظم کا جنرل اسمبلی سے خطاب کوئی معنی نہیں رکھتا۔ انہوں نے کہاکہ بھارت نہتے کشمیریوں کے خلاف طاقت کا وحشیانہ استعمال کررہاہے اور بھارتی بربریت کے نتیجے میں اب تک ایک لاکھ سے زائد بے گناہ کشمیری شہید اورلاکھوں زخمی ہوچکے ہیں۔