لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) اسسٹنٹ کمشنر لاڑکانہ احمد علی سومرو نے اینٹی انکروچمینٹ فورس کے اہلکاروں کے ہمراہ شہر کے گجن پور روڈ، اسٹیڈیم روڈ، نیو بس اسٹینڈ روڈ سمیت دیگر علاقوں میں واقع دکانوں اور ہوٹل کا دورہ کرکے ویکسی نیشن عمل کا جائزہ لیا جس دوران انہوں نے کورونا ایس او پیز کا جائزہ لیتے ہوئے ملازمین کی ویکسین نے کروانے پر 5 افراد کو حراست میں لے کر انہیں قریبی تھانوں پر منتقل کردیا گیا، اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے بتایا کہ حکومت سندھ کی خصوصی ہدایات پر شہر کے اہم تجارتی مراکز، دکانوں اور ہوٹل پر ملازمت کرنے والے ملازمین کی کورونا ویکسی نیشن عمل کو یقینی بنانے کے لیے روزانہ کی بنیاد پر کاروائیاں جاری ہیں آج بھی ویکسین نہ کروانے پر 5 ملازمین کو حراست میں لیا گیا ہے، انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ کورونا ویکسی نیشن کو یقینی بنایا جائے بصورت دیگر ایسے تاجروں اور وہاں کام کرنے والے ملازمین کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔