بلاول زرداری سے امریکی ناظم الامور کی ملاقات‘باہمی امورپر گفتگو

150

اسلام آباد(آن لائن)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول زرداری سے پاکستان میں امریکی ناظم الامور انجیلا ایگلیر کی زرداری ہاؤس میں ملاقات۔ ملاقات میںدوطرفہ معاملات بالخصوص افغانستان کی صورت حال پر بات چیت کی گئی۔ چیئرمین پیپلز پارٹی کو امریکی ناظم الامور نے سندھ کے دورے سے متعلق اپنے منصوبے سے آگاہ کیا اور اس پر بلاول زرداری نے امریکی سفارت کار انجیلا ایگلیر کے سندھ کے دورے سے متعلق منصوبے کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ اہلیان سندھ کی مہمان نوازی کے ساتھ آپ کا دورہ سندھ یادگار ہوگا۔