ـ8 ارب کی مشکوک ٹرانزیکشن کیس‘ زرداری فرد جرم کے لیے طلب

163

اسلام آباد(آن لائن)8 ارب کی مشکوک ٹرانزیکشن کے کیس میں سابق صدر آصف زرداری کو فرد جرم کے لیے طلبی کا سمن ارسال کر دیا گیا ہے ،سمن کے مطابق 29ستمبر کو صبح ساڑھے 8 بجے احتساب عدالت نمبر3 پیش ہوں ،فرد جرم کاجواب دینے کے لیے آپ کی ذاتی حیثیت میں پیشی لازمی ہے ،آصف زرداری کو سمن بلاول ہاؤس کراچی کے پتے پر ارسال کیا گیا ،رجسٹرار احتساب عدالت کی جانب سے جاری سمن نیب تفتیشی نے ارسال کیا۔ یاد رہے کہ آصف زرداری پر8 ارب سے زاید کی مبینہ منی لانڈرنگ کا الزام ہے ۔ سابق صدر کے مبینہ فرنٹ مین مشتاق احمد کو عدالت اشتہاری قرار دے چکی ہے ۔