اسلام آباد(آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات شازیہ مری نے کہا ہے کہ حکومتی ارکان بھی عمران خان کی بری طرز حکومت سے بیزار ہیں، مہنگائی اور بیروزگاری کے ستائے ہوئے عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے، جمعے کو ہونے والے اجلاس میں بھی حکومت قومی اسمبلی کا کورم پورا کرنے میں ناکام رہی اور پی ٹی آئی حکومت کے قومی اسمبلی کے ارکان بھی عمران خان نیازی کی بری طرز حکومت سے بیزار ہیں۔ پی ٹی آئی کے اراکین قومی اسمبلی جھوٹوں کی حکومت کو کندھا دینے کے لیے تیار نہیں۔ شازیہ مری نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے مالی سہولت کاروں کی کرپشن پر حکومتی ارکان بھی پریشان ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی ارکان 3سال سے وزیراعظم کی ایک ہی تقریر سن کربیزار ہو چکے ہیں ۔