کچے میں تین افراد کو پولیس مقابلے میں مارنے کا معاملہ، سکھر بینچ میں درخواست دائر

156

سکھر (نمائندہ جسارت) خیرپور کے کچے میں تین افراد کو مبینہ پولیس مقابلے میں مارنے کا معاملہ، سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ میں دائر پٹیشن پر سماعت، درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ تین نوجوانوں کو پولیس نے جھوٹے مقابلے میں قتل کیا، کچے کے علاقے تھانہ برادی جتوئی کی حدود میں رشوت نہ ملنے پر تین نوجوانوں کو قتل کیا گیا۔ عدالت نے پولیس افسران سے رپورٹ طلب کرلی، عدالت نے فریق بنائے گئے پولیس عملے کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم دیا اور سماعت 4 اکتوبر تک ملتوی کردی، تین ماہ قبل پولیس نے مبینہ مقابلے میں تین ڈاکو مارنے کا دعویٰ کیا تھا، سکھر کے نوجوان علی ڈنو، دھنی بخش ابڑو اور وقار سولنگی جاں بحق ہوئے تھے۔