سکھر، ایڈیشنل سیشن جج کا ایئر پورٹ تھانے پر اچانک چھاپا

158

سکھر (نمائندہ جسارت) ایڈیشنل سیشن جج نے سکھر کے ایئر پورٹ تھانے پر اچانک چھاپا مار کر بلا جواز حبس بے جا میں رکھے گئے پانچ افراد کو لاک اپ سے بازیاب کرالیا۔ مذکورہ افراد کو مبینہ طور پر رشوت نہ دیے جانے کے سبب بلا اندراج لاک اپ میں رکھا گیا تھا۔ لواحقین کی جانب سے عدالت کو درخواست دی گئی تھی کہ تین روز قبل انہیں گرفتار کر کے رہائی کے لیے رشوت طلب کی گئی اور عدم ادائیگی پر انہیں بلا جواز حبس بے جا میں رکھا گیا۔ ایس ایچ او امجد مغل اور ہیڈ محرر کو ریکارڈ سمیت عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔