مولانا فضل الرحمان کا شاہد خاقان سے رابطہ، احتجاج کیا

215

اسلام آباد (آن لائن) پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے مسلم لیگ ن کے سینئیر رہنماء شاہد خاقان عباسی سے رابطہ کیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے ن لیگ سے شدید احتجاج کیا اور انتخابی اصلاحات کمیٹی سے متعلق اپنے خدشات کا اظہار بھی کیا ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے کہا جے یو آئی کسی بھی انتخابی اصلاحات کمیٹی کا حصہ نہیں ہوگی اور نہ ہی کسی پلیٹ فارم پر عمران خان کی حکومت کے ساتھ نہیں بیٹھے گی، مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا ن لیگ پی ڈی ایم کا حصہ ہے کسی بھی معاملہ پر پی ڈی ایم کو اعتماد میں لینا ہوگا۔