سکھر شکارپور روڈ کی سیوریج لائن کی ڈی کی سیلٹنگ کا کام شروع

335

سکھر (نمائندہ جسارت) سکھر میونسپل کارپوریشن کی جانب سے شکارپور روڈ کی مین سیوریج لائن کی ڈی کی سیلٹنگ کا کام شروع کردیا گیا، شہریوں کی جانب سے ڈگری کالج گرائونڈ میں پانی جمع ہونے کی شکایت پر بدھ کے روز میونسپل کمشنر محمد علی شیخ نے فوری ایکشن لیتے ہوئے شکارپور روڈ کا دورہ کیا اور اپنی نگرانی میں ڈی سلٹنگ کا کام شروع کروایا، تمام مین ہولز کی صفائی کا کام بھی تیزی سے جاری ہے۔ میونسپل کمشنر محمد علی شیخ کی جانب سے عملے کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ کام کو جلد از جلد مکمل کیا جائے تاکہ شہریوں کی شکایت کا ازالہ ہوسکے۔ انہوں نے المدینہ ڈسپوزل اسٹیشن کا بھی دورہ کیا، محکمہ پبلک ہیلتھ کی لاپرواہی کے باعث پمپنگ اسٹیشن بند ہونے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے عملے کو ہدایت جاری کیں کہ ڈسپوزل اسٹیشن کو مکمل طور پر فعال کیا جائے تاکہ پانی سڑکوں پر جمع نہ ہو، دورے کے موقع پر میونسپل کمشنر محمد علی شیخ کے ہمراہ سابق یوسی چیئرمین فراز ماکو، انجینئر ہادی بخش، لالا حیات، سدھیر، سینیٹری انسپکٹر عطاء اللہ سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ علاوہ ازیں میونسپل کمشنر محمد علی شیخ نے یوسی 20 کے راجو مارواڑی محلہ میں قائم مندر میں جاری ترقیاتی کام کا بھی معائنہ کیا اور ٹھیکیدار کو ضروری ہدایت جاری کیں۔