سکھر، سید اویس قادر شاہ کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی انکوائری

102

سکھر (نمائندہ جسارت) نیب ذرائع کے مطابق ایم پی اے سید اویس قادر شاہ کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں انکوائری جاری ہے۔ الزام ہے کہ ملزم نے بدعنوانی سے اربوں روپے کمائے تھے اور متعدد منقولہ اورغیر منقولہ جائیدادیں رکھتے ہیں، جن میں پیٹرول پمپ، 2 فلور ملز، رائس ملز، آئس فیکٹری، ڈیفنس کراچی میں بنگلے، بحرین ٹاؤن کراچی اور صالح پٹ میں 1500 ایکڑ اراضی کے مالک ہیں۔