کراچی(اسٹاف رپورٹر)پیپلز پارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات اور رکن قومی اسمبلی شازیہ مری نے کہا ہے کہ حکومت اپنی ناقص کارکردگی کو چھپانے کے لیے الیکشن کمیشن پر حملے کر رہی ہے اور نالائق وزیر اعظم نے ملک کو تختہ مشق بنا دیا ہے۔ ایک بیان میں شازیہ مری نے کہا کہ چین کی طرف سے قومی راہداری کے حوالے سے شکایات تشویشناک ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ نیوزی لینڈ کے بعد انگلینڈ کرکٹ ٹیم کا فیصلہ ملک کیلیے بہت بڑا دھچکہ ہے اور اب تو حکومتی ایم این ایز بھی وزیراعظم کی نالائقی سے بیزار ہو چکے ہیں۔