سراج الحق 7اکتوبر کو تھرپارکر کا دورہ کریں گے

77

کراچی( اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق7اکتوبر کو ایک روزہ دورے پر تھرپارکر پہنچیں گے، جماعت اسلامی سندھ کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق سراج الحق سیاسی، فلاحی اور تنظیمی سرگرمیوں کے علاوہ اسلام کوٹ میں ایک بڑے عوامی جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔