چیئرمین نیب کی مدت ملازمت میں توسیع ہوگی، شیخ رشید

342
APP62-200521 LAHORE: May 20 - Interior Minister Sheikh Rasheed addressing a press conference at FIA. APP Photo by Rana Imran

اسلام آباد(صباح نیوز) وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وزیراعظم کو خط لکھا چیف الیکشن کمشنر کو وفاقی محتسب لگایا جائے، لگتا ہے چیئرمین نیب کی مدت ملازمت میں توسیع ہوگی۔ نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات میں پی ٹی آئی کو نقصان اپنے آزاد امیدواروں کی وجہ سے ہوا ۔ شہباز شریف کے لیے نواز شریف کو لندن سے لانا مشکل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے عمران خان سے کہا ہے کہ کوئی تھریٹ نہیں تھا یہ خطرہ تھا کہ جب کھلاڑی باہرنکلیں گے تو کوئی شرارت نہ ہو جائے یہ تو بہانہ بنانے کے طریقے ہیں دنیا کو شواہد کے ساتھ بتائیں گے کہ تھریٹ میسج ٹیم کے چلے جانے کے بعد بنایا گیا۔ اتنی نیوزی لینڈ کی فوج نہیں اس سے زیادہ سیکورٹی دی ہم نے آفر کی تھی کہ شائقین کے بغیر ہی میچز کرادیتے ہیں تحقیقات مکمل ہوچکی تمام ثبوت میڈیا کے سامنے رکھیں گے۔