کوئٹہ (نمائندہ جسارت) کوئٹہ میں صارفین کے لیے کورونا ویکسین لازمی قرار دیے جانے کے فیصلے کیخلاف پیٹرول پمپ مالکان نے پیٹرول پمپ بند کردیے۔ پیٹرولیم ڈیلر ایسوسی ایشن کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے چند روز قبل کورونا ویکسین سرٹیفکیٹ نہ رکھنے والے شہریوں کو پیٹرول نہ دینے کی ہدایت کی تھی جس پر پیٹرول پمپ مالکان نے عملدرآمد شروع کردیا تو شہریوں نے لڑنا جھگڑنا شروع کردیا۔ آئے دن جھگڑوں سے ہم تنگ آگئے ہیں اور پیٹرول کی فروخت بھی آدھی ہوکر رہ گئی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ انتظامیہ احکامات کی خلاف ورزی کا الزام لگا کر پیٹرول پمپ سیل کردیتی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ انتظامیہ شہریوں کو ویکسی نیشن پر قائل کرنے کے لیے بہتر طریقہ اپنائے تاکہ ہمار ا کاروبار متاثر نہ ہو۔