کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے بدھ کو اپنی 33 ویں سالگرہ منائی، کراچی میں تقاریب کا اہتمام کیا گیا۔ بختاور زرداری نے اپنے بھائی بلاول زرداری کی سالگرہ پر تصاویر شیئر کر کے انہیں منفرد انداز میں مبارکبار دی ہے۔بختاور بھٹو نے اپنی اور بلاول بھٹو کی مختلف تصاویرسماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شیئر کی ہیں جن میں دونوں بہن بھائی اپنی والدہ بینظیر بھٹو کے ساتھ بھی دکھائی دے رہے ہیں۔