پاکستان ہر قسم کی سیاحت، کاروبار، کھیلوں کے لیے محفوظ ہے، آرمی چیف

360
دشمن پروپیگنڈے سے قومی یکجہتی کو نقصان پہنچاسکتا ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاکستان ہر قسم کی سیاحت، کاروبار اور کھیلوں کے لیے محفوظ ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے یونان کے سفیر نے ملاقات کی۔ ملاقات میں علاقائی سیکیورٹی اور افغانستان کی صورتحال پر بات چیت ہوئی۔ یونانی سفیر نے افغان امن میں پاکستان کے کردار ور انخلا میں مدد کو سراہا اور انسداد کورونا کے لیے پاکستان کے اقدامات کی تعریف کی۔

ملاقات میں آرمی چیف نے کہا کہ افغان عوام کے روشن مستقبل کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے، ہر شعبے میں باہمی تعاون کے فروغ کی حوصلہ افزائی کریں گے، پاکستان اپنے بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ ہے، پاکستان ہر قسم کی سیاحت، کاروبار، کھیلوں کے لیے حفوظ ہے۔