حکومت چیئرمین نیب کو توسیع نہیں دے سکتی، اعتزاز احسن

113

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما اور ماہر قانون اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ حکومت چیئرمین نیب کو توسیع نہیں دے سکتی، قانون میں ترمیم کرکے چیئرمین نیب کو توسیع دی جا سکتی ہے، کسی کو بھی نااہل کرنا آسان نہیں، ماہر قانون کا آرڈیننس کے متعلق کا کہنا تھا کہ حکومت چیئرمین نیب کی توسیع آڈریننس کے ذریعے کرسکتی ہے اور آرڈینس 4 ماہ سے زیادہ موثر نہیں رہ سکتا، قانون میں لکھا ہوا ہے کہ چیئرمین نیب کو سنگل ٹرم کیلیے لگایا جاسکتا ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن دونوں وزراء کیخلاف توہین کا مقدمہ بنائے گا، الیکشن کمیشن کا 2 وزراء کو نوٹس سیاسی لڑائی بن چکی ہے، الیکشن کمیشن کو ایسے معاملات میں نہیں الجھنا چاہیے۔ اعتز از احسن کا کہنا تھا کہ حکومت اپوزیشن سے کیوں الجھ رہی ہے اس کا جواب وہی بہتر دے سکتی ہے۔