لاہور (نمائندہ جسارت) سابق صدر جنرل(ر) پرویزمشرف، آصف زرداری اور سابق وزیراعظم یوسف گیلانی کے خلاف 10 سال پرانے مقدمات پر چیف جسٹس امیر بھٹی کی سربراہی میں سماعت کرنے والا فل بینچ بغیر کارروائی تحلیل ہوگیا۔ بینچ کے رکن جسٹس شہزاد ملک نے ذاتی وجوہات کی بنا پر سماعت سے معذرت کرلی جس کے باعث فل بینچ تحلیل ہوگیا۔ دوسری جانب تینوں شخصیات کے خلاف مقدمات درج کروانے والے درخواست گزار وکلا شاہد نسیم، رانا علم الدین، اللہ بخش گوندل بھی اب دنیا میں نہیں رہے۔